Friday, April 26, 2024

پنجاب حکومت نے خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی

پنجاب حکومت نے خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی
January 3, 2017

 لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت نے خواتین پر تشدد کے واقعات روکنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے موبائل ایپس متعارف کروادی اینڈرائیڈ فون کی اس ایپ کے ذریعے خواتین ایک کلک سے تشدد سمیت ہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ کر سکیں گی۔

تفصیلات کےمطابق مرد ہو جائیں ہوشیار خواتین ہوگئیں اب اور بھی بااختیارسیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب وومن کمیشن کے باہمی اشتراک سے نئی ایپس متعارف کروا دی گئی ہے ۔ اس ایپ کے ذریعے خواتین نہ صرف اپنے اوپر ہونیوالے تشدد کے واقعات کو باآسانی رپورٹ کر سکیں گی بلکہ پولیس کو بھی فوری کارروائی عمل میں لانا پڑے گی۔ وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ سیل کے انچارج سلمان صوفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ ہونے کے بعد اتھارٹیز خواتین کی لوکیشن کو ٹریس کر کے کارروائی عمل میں لائے گی ۔  پنجاب وومن کمیشن کی چیئر پرسن فوزیہ وقار کا ماننا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے قانون سازی میں بھی معاونت ملے گی۔