Friday, April 26, 2024

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی مدد کیلئے خدمت کارڈ کا اجراءکر دیا

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی مدد کیلئے خدمت کارڈ کا اجراءکر دیا
December 29, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب بھر کے خصوصی افراد کیلئے دو ارب روپے کے خدمت کارڈ کا اجراءکر دیا گیا۔ خدمت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے یقین دلایا کہ حکومت خصوصی افراد کی بھرپور مدد کرے گی تاہم معاشرے کا بھی فرض ہے کہ وہ ان کی داد رسی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فیز کے لیے دو ارب روپے مختص کیے ہیں۔ صوبے میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اجتماعی زیادتی کیس میں کسی صورت سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شیخوپورہ میں مزدور کے ساتھ ہونیوالے اندوہناک سلوک پر انہوں نے کہا کہ غریب کے ہاتھ کاٹنے والے وڈیروں پر جرم ثابت ہوا تو سزا ضرور ملے گی۔ خدمت کارڈ پروگرام کے تحت خصوصی افراد کو فی کس چھتیس سو روپے سہ ماہی ادا کئے جائیں گے۔ پروگرام سے2 لاکھ خصوصی افراد مستفید ہوں گے۔