Thursday, May 2, 2024

پنجاب حکومت نے تمام تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پنجاب حکومت نے تمام تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
October 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس میں اضافہ اور دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت  نے تمام تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار کے حوالے سےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام تجارتی سرگرمیاں اورادارے رات 10بجے بند کر دیے جائیں گے، تمام میڈیکل سروسز،فارمیسیز،میڈیکل اسٹورز،ٹائر پنکچر شاپس،پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں،تنور،آٹا چکیاں،پوسٹل ،کورئیرسروسز24گھنٹے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائیور ہوٹل،پیٹرول پمپس،آئل ڈپو،ایل پی جی شاپس اور فلنگ پلانٹس،زرعی آلات ورکشاپس،سپئرپارٹس شاپس،پرنٹنگ پریس بھی مسلسل کام جاری رکھ سکیں گے۔

کال سنٹرز 50 فیصد عملے کیساتھ ،ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے/ہوم ڈیلیوری سرویسز 24گھنٹے کام کر سکیں گے۔  تفریحی اور پبلک پارکس صبح7بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے۔

متذکرہ بالا جگہوں سمیت ہر جگہ پر  ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال  رکھنا لازم ہوگا،  نو ماسک نو سروس کے قانون کو قائم رکھا جائے گا۔ تمام صنعتی سرگرمیاں اور ادارے اس نوٹیفکیشن سے مستثنٰی اپنا کام پہلے کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق جاری رکھے گے۔