Friday, March 29, 2024

پنجاب حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی

پنجاب حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی
March 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب حکومت  نے  بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ، پنجاب سے سندھ کے تمام شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد  کر دی گئی ۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس  سے بچاؤ  کیلئے سخت اقدامات شروع کر دیے ، پنجاب حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی جب کہ سرکاری دفاترمیں عوام کا داخلہ بند کر دیا، ملازمین کوبھی دفتر آنے سے روک دیا گیا۔

صرف اہم محکموں کے ضروری ملازمین ہی آفس آئیں گے ۔ دکانیں ، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ۔

سیاحتی مقامات بھی بند کردیئے گئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے 33 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔