Thursday, May 9, 2024

پنجاب حکومت نے بلدیہ آن لائن ایپ متعارف کروا دی

پنجاب حکومت نے بلدیہ آن لائن ایپ متعارف کروا دی
August 18, 2020
لاہور (92 نیوز) بلدیہ مستحکم پنجاب مستحکم کے نعرے پرعمل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے بلدیہ آن لائن ایپ متعارف کروا دی، شہری اب گھر بیٹھے برتھ ڈیتھ میرج اور طلاق سرٹیفکیٹ کے لیے رجسٹر ہو سکیں گے۔ ڈیجیٹل پنجاب کی طرف ایک اور قدم! بلدیہ مستحکم اور پنجاب مستحکم کے نعرے پرعمل کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ڈیماٹمنٹ نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ایپ لانچ کردی۔ ایپ کو پہلے دن ہی ایک لاکھ  چھبیس ہزار سے زائد شہریوں نے ڈاؤن لوڈ کر لیا، ایپ کو پلے اسٹور سے رجسٹر کرنے کے بعد شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ اپنا لاگ ان بنا کر رجسٹرڈ ہونا ہوگا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ اب پنجاب کے لوگوں کو بنیادی سرٹیفکیٹ کے لیے دفتروں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ جدید ڈیجیٹل دورمیں اس ایپ سے برتھ، ڈیتھ، شادی اور طلاق کا ڈیٹا ایک کلک کے فاصلے پر ہوگا۔