Wednesday, May 8, 2024

پنجاب حکومت نے بسنت پر مکمل پابندی لگا دی

پنجاب حکومت نے بسنت پر مکمل پابندی لگا دی
January 27, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے بسنت پر مکمل پابندی لگا دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر قانون کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب حکومت کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ آ گیا۔ صوبہ بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ وزیر قانون پنجاب اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں بسنت سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال میں بسنت منانے سے متعلق تیاریوں کی رپورٹ تھی۔ کچھ افراد فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانا چاہتے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بسنت سے متعلق تمام سفارشات مسترد کر دیں۔

وزیراعلی نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔