Thursday, April 25, 2024

پنجاب حکومت میں رینجرز کےذریعے آپریشن تین مرحلوں میں کرنے کی تجویز

پنجاب حکومت میں رینجرز کےذریعے آپریشن تین مرحلوں میں کرنے کی تجویز
September 10, 2016
لاہور(92نیوز)دہشت گرد  جہاں  بھی ہوں گے  چن چن کر نشانہ  بنایا  جائے گا  پنجاب حکومت کو صوبے میں رینجرز  کے ذریعے  آپریشن تین مرحلوں میں کرنے کی تجویز دی گئی ہےپہلے مرحلے میں چار اضلاع میں آپریشن ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں بھی رینجرز کی تعیناتی کی سمری پہلے ہی ارسال  کر دی گئی ہے، رینجرز کہاں طلب کی جائے اور کیسے کیا جائے آپریشن؟اس پر بھی ہو ا ہے اب غور۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے تیرہ ا ضلاع کے سترہ مقامات پر رینجرز کی مدد حاصل کی جاسکے گی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تین مرحلوں میں کرنے کی تجویز ہے۔ راجن پور، رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں رینجرز آپریشن پر غور کیا گیا ہے فیصل آباد، راولپنڈی، گجرات، سرگودھاسمیت 7اضلاع میں بھی رینجرز آپریشن کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جس بھی علاقے میں رینجرز آپریشن ہو گا وہاں حساس اداروں کو پہلے ہی متحرک کر دیا گیا ہے ۔