Friday, May 10, 2024

پنجاب حکومت فیصلے سے پھر گئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر

پنجاب حکومت فیصلے سے پھر گئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر
July 7, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کا فیصلہ 4 روز بھی برقرار نہ رہ سکا، 20 کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹ 860 روپے مقرر کردیا گیا۔ ایک ماہ کے دوران حکومت کی جانب سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا، آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1030 سے 1100 روپے میں مل رہا ہے۔ ایک کے بعد ایک بحران نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا۔ پنجاب حکومت اپنے فیصلے پر 4 دن بھی قائم نہ رہ سکی، 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید مہنگا کردیا، قیمت 860 روپے مقرر کردی گئی۔ مارکیٹ میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک فروخت ہونے لگا۔ مہنگائی کے ستائے عوام پھٹ پڑے، شہرہوں کا کہنا تھا کہ اب تو حکومت نے سستا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔