Sunday, May 12, 2024

پنجاب حکومت غیر ملکی بینکوں سے لیا گیا قرض بھی ضائع کر بیٹھی

پنجاب حکومت غیر ملکی بینکوں سے لیا گیا قرض بھی ضائع کر بیٹھی
September 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت صوبے میں رفاہ عامہ کے لیے غیر ملکی بینکوں سے لیا قرض بھی ضائع کربیٹھی  ،ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں کی ناقص منصوبہ بندی  کے باعث  56 کروڑ کا قرض ضائع ہوگیا ۔ صوبہ پنجاب میں معاملات کو چلانے کے لئے حکومت نے پیسے تو ضرور لئے لیکن بات صرف زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکی ،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت غیر ملکی بینکوں سے لیا گیا قرض بھی ضائع کر بیٹھی اور حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہوا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ ، آبپاشی ، سیاحت کو ملنے والا قرضہ لیپس ہوا تو وہیں سیلاب زدگان کی امداد اور بہتری کے لئے “اے ڈی بی   “سےلیا گیا 25 لاکھ کا قرض بھی  استعمال نہ ہوسکا۔ محکمہ سیاحت و تفریح کے لیے عالمی بینک سے لیا گیا 38 کروڑ کا قرضے کو  استعمال میں ہی نہیں لایا اور تو اور جنوبی پنجاب میں غربت مکاؤ پروگرام کے نام پر “آئی ایف اے ڈی “سے لیا قرض ضائع ہوگیا ۔ دوسری جانب پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر ڈیفڈ سے لیا گیا ایک لاکھ 19 ہزار کا فنڈ بھی ضائع ہوگیا اور ان سب کی وجہ صوبائی اکاؤنٹس آفس سے فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب سے فنڈز کے ضیاع پر جواب طلب کرلیا ہے ۔