Thursday, April 25, 2024

پنجاب حکومت سستے رمضان بازار میں ریلیف دینے میں ناکام

پنجاب حکومت سستے رمضان بازار میں ریلیف دینے میں ناکام
May 21, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت عوام کو سستے رمضان بازار میں ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ عوام غیر معیاری اشیا خور و نوش خریدنے پر مجبور ہیں ۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں  حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سستے بازار لگائے ہیں ،  حکومت نے رمضان بازاروں میں عوام الناس  کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے تو بہت کیےلیکن یہ وعدے وفا نہ ہوسکے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے منافع خور مافیا دونوں ہاتھوں سے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں تو وہیں عوام ضروریات زندگی کی اشیا مہنگی خریدنے پر مجبور ہیں۔ رمضان بازار میں آئے کچھ شہریوں نے قیمتوں اور معیارکو تسلی بخش قرار دے دیا اور کچھ  لوگ انتظامیہ سے ناراض نظر آئے ۔ رمضان بازار میں شہریوں کی سہولت کے لیے پنکھے اور ائیر کولر تو لگا دئیے مگر سکیورٹی کے انتظامات کہیں نظر نہیں آئے۔