Sunday, September 8, 2024

پنجاب حکومت تحفظ خواتین قانون میں ترمیم پر تیار ہو گئی

پنجاب حکومت تحفظ خواتین قانون میں ترمیم پر تیار ہو گئی
March 12, 2016
لاہور (92نیوز) تحفظ حقوق نسواں قانون کے حوالے سے ایوان وزیراعلیٰ میں علماءکو بریفنگ۔ علماءکے تحفظات دور کرنے کےلئے حکومت نے یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والے اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے پندرہ علماءنے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین پاکستان علماءکونسل طاہر محمود اشرفی، مولانا راغب نعیمی، مولانا فضل الرحیم، مولانا محمدامجد، پیر محفوظ مشہدی، رکن اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، علامہ عارف واحدی سمیت دیگر شامل تھے۔ علماءکرام کو بل کا اردو مسودہ فراہم کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سپیشل پراجیکٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے علماءکو بل کے مختلف نکات پر بریفنگ دی اور ان کے اعتراضات سنے۔ ذرائع کے مطابق علماءنے تحفظ نسواں بل میں مرد کو اڑتالیس گھنٹے گھر سے باہر رکھنے کی شق پر سب سے زیادہ اعتراضات اٹھائے جبکہ جی پی ایس کڑا پہنانے کو بھی ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ دو دن گھر سے باہر رہنے والی شق شوہر پر لاگو نہیں ہو گی۔ علماءکے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری اوقاف اور خواجہ احمد حسان بھی شریک تھے۔