Monday, September 16, 2024

پنجاب حکومت اور ڈنمارک کے مابین ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا معاہدہ

پنجاب حکومت اور ڈنمارک کے مابین ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا معاہدہ
February 4, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت اور ڈنمارک کی کمپنی کے درمیان ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب حکومت اور ڈنمارک کی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ہوا سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا معاہدہ کیا گیا جس کے تحت دو سو پچاس میگاواٹ بجلی مارچ دو ہزار اٹھارہ تک سسٹم میں آجائے گی جبکہ ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ دسمبر 2017ءسے پہلے کام شروع کر دے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری افراد آگے آئیں اور توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ کسی سرمایہ کار سے رشوت لی جائے گی نہ ہی بیوروکریسی رکاوٹ بنے گی۔