Tuesday, April 23, 2024

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مسافروں کی تعداد پر ڈیڈ لاک برقرار

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مسافروں کی تعداد پر ڈیڈ لاک برقرار
May 19, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مسافروں کی تعداد پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے ایس اوپی کے تحت 50 فیصد مسافروں کے ساتھ گاڑیاں چلانے سے انکار کر دیا۔ حکومت کی جانب سے دیئے گئے ایس او پیز کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو نہ صرف سواریوں میں تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا بلکہ کرائے بھی کم کرنا ہوں گے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس اوپیز کے ساتھ گاڑیاں چلانا ممکن نہیں۔ تین فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنا پڑے تو آدھی گاڑیاں خالی لے جانا پڑیں گی۔ کرائے کم کر دیئے مگر آدھی سواریوں کے ساتھ گاڑیاں چلانا ممکن نہیں۔ حکومت کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے عید سے قبل پبلک ٹرانسپورٹ چلانے اعلان کیا گیا تھا مگر ٹرانسپورٹرز ایس او پیز کے معاملے پر تحفظات کا شکار ہیں۔