Thursday, April 25, 2024

پنجاب تھیلیسیمیا سے بچاﺅ پروگرام کروڑوں روپے خرچہ کرنے کے باوجود بری طرح ناکام

پنجاب تھیلیسیمیا سے بچاﺅ پروگرام کروڑوں روپے خرچہ کرنے کے باوجود بری طرح ناکام
July 8, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب تھیلیسیمیا سے بچاﺅ پروگرام پر 12 کروڑ سے زائد سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں کرپشن کے انکشافات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرتربیت یافتہ عملے نے بلڈ ٹیسٹ کیلئے تیس ہزار ایکسپائر وائلز کا استعمال کیا جبکہ دوہزار بارہ میں بننے والی ڈی این اے لیب تاحال نہیں بنائی جاسکی۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر تربیت یافتہ عملہ پرائیویٹ لیب سے کمیشن لیتا رہا۔ واضح رہے کہ 22 اضلاع کی بجائے صرف آٹھ اضلاع میں تھیلیسیمیا کی صرف پچاس فیصد سروسز دی جاسکی ہیں۔