Thursday, April 25, 2024

پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمٹیڈ اور بینکوں کے کنسورشیم میں سو ارب روپے کی فنانسنگ کا معاہدہ

پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمٹیڈ اور بینکوں کے کنسورشیم میں سو ارب روپے کی فنانسنگ کا معاہدہ
December 17, 2020

لاہور (92 نیوز) پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمٹیڈ اور بینکوں کے کنسورشیم کے درمیان سو ارب روپے کی فنانسنگ کا معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نہ صرف انرجی کی پیداوار میں خودکفیل ہوگا بلکہ دوسرے صوبوں کو بھی بجلی فراہم کر سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہے!، پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمٹیڈ اور بینکوں کے کنسورشیم کےدرمیان سوارب روپےکی فنانسنگ کا معاہدہ ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مقامی ہوٹل میں منعقدہ معاہدے کی تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

تقریب سےخطاب میں وزیراعلیٰ نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مزید بولے پنجاب میں توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔