Friday, April 19, 2024

پنجاب بھرمیں ڈرگ ایکٹ کیخلاف میڈیکل اسٹورز کی شٹرڈاؤن ہڑتال

پنجاب بھرمیں ڈرگ ایکٹ کیخلاف میڈیکل اسٹورز کی شٹرڈاؤن ہڑتال
April 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں ڈرگ ایکٹ کیخلاف میڈیکل اسٹورز  کی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ تمام چھوٹے، بڑے شہروں میں میڈیکل اسٹورز بند ہیں جس کے باعث مریضوں کو ادویات کی خریداری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رحیم یارخان، لوھراں، احمدپور شرقیہ، چیچہ وطنی، فورٹ عباس، میاں چنوں، تلہ گنگ، وہاڑی، بہاولپور، عارف والا، شیخوپورہ، لیاقت پور اور ساہیوال میں تمام میڈیکل اسٹورز بند ہیں۔ حافظ آباد، کبیروالا، تونسہ شریف، نارووال، سانگلہ ہل، یزمان منڈی، خانیوال، اوکاڑہ، رینالہ خورد، سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، پنڈی بھٹیاں اور گوجرانوالہ میں بھی میڈیکل اسٹورز کی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ جتوئی، حاصل پور، جلال پور بھٹیاں، ہارون آباد، بورے والا، شرقپور شریف، کلر کہار، بہاولنگر، کامونکے، کوٹ ادو، گجرات اور بھکر میں بھی کیمسٹ ایسوسی ایشن ہڑتال پر ہے۔ ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، کالے قوانین کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔