Saturday, April 20, 2024

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم
August 16, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں۔ آج تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہو گئیں۔ گھومنے پھرنے اور سیر سپاٹے کا بھی دی اینڈ ہوگیا۔ موج مستی کا جہاں سہانا دور ختم ہوا وہی پر پڑھائی کی ذمہ داری بھی شروع ہو گئی۔ اسکول میں پہلے دن آئے بچوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آنے کا دل تو نہیں کرتا مگر اسکول کے دوستوں سے بہت اداس ہو جاتے ہیں۔ اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ لمبی چھٹی کے بعد  پڑھائی کا پہلا دن ہے اس لیے بچوں کی حاضری کی تعداد کم ہے۔ آئندہ دو دنوں تک حاضری مکمل ہو جائے گی۔ صوبائی درالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں میں آج سے پڑھائی شروع ہو گئی جبکہ اکثر نجی اسکول پیر کے روز سے کھلیں گے۔