Tuesday, April 23, 2024

پنجاب بھر کی فنکار برادری کا کل سے تھیٹر کھولنے کا مطالبہ

پنجاب بھر کی فنکار برادری کا کل سے تھیٹر کھولنے کا مطالبہ
May 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر کی فنکار برادری نے کل سے تھیٹر کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسٹیج اداکار نسیم وکی، افتحار ٹھاکر، امانت چن ، طاہر انجم نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا حکومت کی عزت کرتے ہیں لیکن ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔ اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا دیگر ممالک میں تھیٹر اور سینما گھروں کو کام کی اجازت مل گئی ہے، ہمیں بھی اجازت دی جائے۔ طاہر انجم بولے اگر کام کی اجازت نہ ملی تو وہ پریس کلب کے سامنے اپنی جان دے دیں گے۔ تھیٹر فنکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت جمعہ تک تھیٹر کھولے ۔ ہم تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کیلئے تیار ہیں۔