Thursday, April 25, 2024

پنجاب بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، فردوس عاشق اعوان

پنجاب بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، فردوس عاشق اعوان
November 19, 2020

لاہور(92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پنجاب بھر میں ‏ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب  کی فضائیں ذکر نبیﷺ سے معمور ہیں ،  آج عالمی مشائخ و علماء کنونشن منعقد ہو رہا ہے ، صوبائی وزراء،ارکان  اسمبلی، عالمی مندوبین، اکابرین, معروف مشائخ وعلماء  اور دیگر مذاہب کے قائدین کنونشن میں شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ  رحمت اللعالمین ﷺ کامطلب جاننے کیلئے آقا کے زمانے کو یاد کریں، جب ظلم وستم کی آندھیاں چل رہی تھیں،جب حقیقی باپ کے ہاتھوں زندہ درگورہونے والی معصوم بچیوں کی آہ وزاری فضا میں گونج رہی تھی اس وقت کو یاد کریں جب مسکینوں یتیموں اوربیواؤں کاکوئی پرسان حال نہ تھا ،  جب سرکار دو عالم آئے تو رب کریم نے کائنات پراپنارحم کیا۔