Tuesday, May 21, 2024

پنجاب بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شارٹ فال جاری

پنجاب بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شارٹ فال جاری
December 22, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، گیس کا شارٹ فال جاری ہے، سوئی ناردرن کی جانب سے انڈسٹری اور سی این جی سیکٹرز کو بھی گیس فراہمی بند کر دی گئی۔ لاہور میں باٹا پور، ہربنس پورہ، کینٹ، سبزہ زار، وحدت روڈ کے ملحقہ علاقے شدید متاثر ہوئے، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر لاہور میں اقبال ٹائون، جوہر ٹائون، ٹائون شپ، گارڈن ٹائون، فیروز پور روڈاور مسلم ٹائون کے علاقے بھی گیس بحران سے متاثر ہوئے۔ شدید سردی میں گیس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو  دشواری کا سامنا ہے۔