Monday, May 13, 2024

پنجاب بھر میں گاڑیوں کیلئے ایک ہی سیریز کے نمبرز جاری کرنیکا فیصلہ

پنجاب بھر میں گاڑیوں کیلئے ایک ہی سیریز کے نمبرز جاری کرنیکا فیصلہ
August 15, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے پنجاب بھر میں گاڑیوں کے ایک ہی سیریز کے نمبرز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، کار کی ہر نمبر پلیٹ پر تین الفاظ اور تین نمبرز، موٹر سائیکل اور کمرشل گاڑیوں کی پلیٹ پر تین الفاظ اور چار نمبرز ہوں گے، اب ہر شہر کی گاڑیوں کی الگ الگ رجسٹریشن نہیں ہو گی۔

کاروں کی ایک سیریز 999 نمبر پر مشتمل ہوگی جس پر3 الفاظ اور 3 نمبرز ہوں گے ، موٹر سائیکل اور کمرشل گاڑیوں کی سیریز میں 3 الفاظ اور 4 نمبرز ہونگے ، گاڑیوں کیلئے ہر سیریز میں پُرکشش نمبروں کی تعداد اوسطاً 40 ہو گی۔

ایکسائز آفس ذرائع کے مطابق 17 اگست کو پہلے دن 5 کیٹگریز کی سیریز شروع کی جائیں گی ، جس کے بعد گاڑیوں کیلئے پنجاب بھر میں ایک ہی سیریز کے نمبرز کا اجراء شروع ہو جائے گا۔