Friday, March 29, 2024

پنجاب بھر میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
March 9, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے متعلقہ محکموں کو احکامات جا ری کر دیے ، ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا۔

7لاکھ بزرگ افراد کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔