Friday, May 17, 2024

پنجاب بھر میں کلچرل ڈے، صوبہ ثقافت کے رنگوں میں رنگ گیا

پنجاب بھر میں کلچرل ڈے، صوبہ ثقافت کے رنگوں میں رنگ گیا
March 14, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں آج پنجابی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے ۔ صوبہ ثقافت کے رنگوں میں رنگ گیا۔

پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر کو وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے پنجاب کی روایتی پگ پہنائی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر ثقافت خیال کاسترو اور وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر کو پنجاب کی پگ پہنائی۔

محکمہ تعلقات عامہ میں پنجاب کلچر ڈے پر رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ افسران اور اسٹاف نے پنجاب کلچرڈے کی مناسبت سے روایتی لباس پہن رکھے تھے۔ افسران و اہلکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر علاقائی بھنگڑا بھی پیش کیا گیا۔

افسران و اہلکاران کی رنگ برنگی پگیں اور پگڑیاں سب کی نگاہوں کا مرکز بنی رہیں۔ لان میں کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی ماڈل تیار کئے گئے تھے۔ پورے پنجاب کی بیوروکریسی نے پگڑیاں پہن کر اور خاص طور پر ثقافتی روپ اختیار کر کے کلچر ڈے منایا تاہم کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے پنجاب حکومت  نے  کلچر ڈے کی 14 سے 21 مارچ تک ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دیں۔