Sunday, May 19, 2024

پنجاب بھر میں کل سے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں کل سے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ
August 16, 2020

محکمہ ایکسائز پنجاب کا گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے حوالے سےبڑا اقدام،ایکسائز حکام نے پنجاب بھر میں کل سے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ کیس میں 17 اگست کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ پیپلز پارٹی ذرائع کہتے ہیں پارٹی قیادت نے آصف علی زرداری کی پیشی کے موقعہ پر بھرپور شو آف پاور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیب نے احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات بڑھانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھا ہے۔خط نیب راولپنڈی کی جانب سے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو لکھا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔