Friday, May 10, 2024

پنجاب بھر میں مسیحاؤں کی بے حسی برقرار، مریض خوار

پنجاب بھر میں مسیحاؤں کی بے حسی برقرار، مریض خوار
October 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب بھر میں مسیحاؤں کی بے حسی برقرار ہے ،  لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال کے باعث مریض در بدر ہیں ، آؤٹ دور ، آپریشن تھیٹر ،لیب اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس بند ہونے کے باعث مریض خوار ہو رہے ہیں ۔ پنجاب  بھر کی طرح  لاہور کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند  ہیں ، آپریشن تھیٹرز، لیبز اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس بھی بند پڑے ہیں ، ڈاکٹروں نے مفادات کی خاطر لاکھوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں، سرکاری اسپتالوں میں آنے والے بے بس مریض پریشان حال ہیں، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔۔ ملتان میں بھی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کو  20روز ہوگئے، گرفتار ڈاکٹرز رہنماؤں کی رہائی کے باوجود ڈاکٹرز ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کا بل واپس لینے کے مطالبے پر بضد ہیں۔