Sunday, September 8, 2024

پنجاب بھر میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13ہو گئی

پنجاب بھر میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13ہو گئی
January 17, 2016
      لاہور(92نیوز)پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے راولپنڈی میں سوائن فلو سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی پنجاب بھر میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے جبکہ اُنتالیس مریض اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ڈی جی ہیلتھ پنجاب کہتے ہیں سوائن فلو سے نمٹنے کے لئے تمام اسپتالوں میں انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی  اور ملتان  میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا  جبکہ  ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوائن فلو سے نمٹنے کے  لئے تمام اسپتالوں میں انتظامات کئے گئے ہیں ادھر راولپنڈی میں سوائن فلو کی مریضہ یاسمین دم توڑ گئی  یاسمین کو دو روز پہلے ٹیکسلا سے لایا گیا تھا، راولپنڈی میں اب تک سوائن فلو کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 4 ہو گئی اس سے پہلے تین مریض ہولی فیملی اسپتال میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مختلف شہروں کے اسپتالوں میں سوائن فلو سے ہونے والی ہلاکتیں ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے اس دعوے کی نفی کرتی ہیں کہ سوائن فلو سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔