Thursday, April 25, 2024

پنجاب بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز تعینات، نوٹی فکیشن جاری

پنجاب بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز تعینات، نوٹی فکیشن جاری
October 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دو ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ کراچی کی طرز پر رینجرز کی خدمات دو ماہ کیلئے پنجاب حکومت کے سپرد کی جا رہی ہیں۔ وہ رینجرز کو جہاں ضروری سمجھے، تعینات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی والے عسکریت پسند ہو گئے، ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔سادھو کی میں  شرپسندوں  نے  پولیس پر فائرنگ کی۔ پاکستان میں فرانسیسی سفیر موجود ہی نہیں۔۔ ڈر ہے ٹی ایل پی کو عالمی دہشت گرد تنظیموں میں شامل نہ کر دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان پر پابندیاں لگانا چاہتی ہیں۔