Thursday, April 25, 2024

پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ملازمین مستعفی

پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ملازمین مستعفی
November 20, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ملازمین مستعفی ہو گئے۔ صوبے میں 152 سنٹرز کے ملازمیں کی تعداد 2000 سے زائد ہے۔ استعفے ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ ہونے اور برطرفیوں کے خلاف دیے گئے ۔ 10 دن سے اراضی ریکارڈ سنٹرز بند پڑے ہیں جبکہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قبل ازیں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے فیلڈ افسروں و ملازمین کیلئے ڈسپلن سخت کرتے ہوئے خلاف ورزی پر کڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ افسروں اور ملازمین کیلئے بائیو میٹرک حاضری اور نام ٹیگ کو لازمی قرار دیدیا گیا تھا جبکہ سروس ایریا میں بلاوجہ حرکت اور غیر ضروری چھٹیوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ تمام سٹاف ممبرز پر لازم قرار دیا گیا تھا کہ وہ اپنے نام کا ٹیک لگائیں گے جس سے پہچان ہو سکے گی کہ متعلقہ ملازم سروس سنٹر انچارج ہے یا سروس سنٹر آفیشل ہے ۔