Sunday, May 12, 2024

پنجاب بھر میں 21 سے 25 ستمبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

پنجاب بھر میں 21 سے 25 ستمبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا
September 18, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں 21 سے 25 ستمبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ 2 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مذہبی اسکالرز نے پولیو سے بچاؤ کی مہم کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا۔ پولیو جیسا مہلک مرض قوم کا مستقبل کو اپاہج بنا رہا ہے اور پولیو کے کیسز کی شرح بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب بھرمیں 21 سے 25 ستمبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس مہم کے دورن دوکروڑبچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ مذہبی اسکالرڈاکٹربدرمنیر مجددی سیفی کہتے ہیں کہ پولیوکے قطرے قومی فریِضہ سمجھ کرپلانے چاہئیں، 5 روزہ انسداد پولیومہم کے دوران پنجاب کے چھتیس اضلاع میں بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔