Saturday, April 20, 2024

پنجاب بھر سے ہوم آئسولیشن کی اجازت کیلئے 1100 درخواستیں موصول

پنجاب بھر سے ہوم آئسولیشن کی اجازت کیلئے 1100 درخواستیں موصول
May 21, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر سے ہوم آئسولیشن کی اجازت کیلئے 1100 درخواستیں موصول ہوئیں، 475 درخواستیں منظور جبکہ 64 مریضوں کو اجازت نہ مل سکی۔ پنجاب بھر ، ہوم آئسولیشن ، اجازت ، 1100 درخواستیں موصول ، لاہور ، 92 نیوز محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب بھر سے ہوم آئسولیشن پالیسی کے تحت اجازت نامہ کے لئے سب سے زیادہ درخواستیں لاہور سے دی گئیں، لاہور سے 662 درخواستیں موصول ہوئیں، 229 درخواستیں منظور، 29 مسترد جبکہ 404 زیر غور ہیں۔ 561 مریضوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ ہوم آئسولیشن پالیسی کے تحت اجازت نامہ کے لئے دوسرا نمبر گوجرانوالہ کا رہا جہاں سے کل 106 ہوم آئسولیشن پالیسی کے فارم موصول ہوئے۔ 44 مریضوں کو اجازت دی گئی، 22 درخواستیں مسترد ہوئیں جبکہ 40 کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔ حافظ آباد 24 درخواستوں کے ساتھ تیسرے نمبر رہا۔ 23 درخواستوں پر تاحال غور جاری ہے جبکہ ایک مریض کو ہوم آئسولیشن کے لئے اجازت نہ دی گئی ادھر گجرات میں 19، رحیم یار خان میں 14، بہاولپور میں 11، خوشاب میں 10. اور ڈیرہ غازی خان میں 9 درخواستیں موصول ہوئیں۔ پاکپتن میں 7، راجن پور اور مظفرگڑھ میں6-6 جبکہ خانیوال میں 4 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جھنگ میں 3، میانوالی میں 3، چنیوٹ میں 2، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور لودھراں میں ایک ایک مریض نے ہوم آئسولیشن کی اجازت مانگی۔