Monday, May 6, 2024

پنجاب بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں پہنچ گئی

پنجاب بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں پہنچ گئی
June 14, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے بجٹ  2020۔21 کا حجم 2381ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ جاری اخراجات کیلئے 1780ارب روپے مختص  کیے جائینگے۔

پنجاب کا بجٹ 15 جون بروز پیر کو پیش کیا جائیگا ،بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ کا حجم 2381ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، جاری اخراجات کیلئے 1780ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 287 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ، بجٹ 2020۔21میںشعبہ صحت اور تعلیم حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

پرائمری ہیلتھ کو 123 ارب  روپے، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کو130ارب  دینے کی تجویز ہے ، اس طرح اسکول ایجوکیشن کے لئے 18فیصداضافے سے  323 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، ممکن طور پر محکمہ پولیس کیلئے  132 ارب  مختص کیے جائینگے۔

بجٹ میں کورنا کیخلاف خدمات پر ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے نو ارب روپے کے الائنس مختص کرنے اور8519 آسامیوں پر  نئی بھرتیوں  کی بھی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ  نہیں کیا جائیگا، تاہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے 30 ارب کا پیکج دیا جائیگا ۔

ابتدائی منظوری کے لئے بجٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہو گا، کابینہ اجلاس سے منظوری کے بعد بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔