Thursday, April 25, 2024

آل پاکستان نمائندہ وکلاء کنونشن ، پاکستان بار کے احتجاج میں شامل نہ ہونے کا اعلان

آل پاکستان نمائندہ وکلاء کنونشن ، پاکستان بار کے احتجاج میں شامل نہ ہونے کا اعلان
June 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وکلا ایکشن کمیٹی کے تحت اسلام آباد میں آل پاکستان نمائندہ وکلا کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں  پاکستان بار کے احتجاج میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا گیا جب کہ  14جون کو ہڑتال کی کال واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر   وکلاء ایکشن کمیٹی نے پاکستان بار کونسل کی 14 جون کی ہڑتال سے اعلان لاتعلقی کردیا، مطالبہ کیا کہ  پاکستان بار فوری طو پر ہڑتال کی کال واپس لے۔ سیکرٹری پنجاب بار کونسل شاہد گوندل کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب بھر  کے وکلاء نمائندگان نے شرکت کی، ایکشن کمیٹی نے کہا کہ  سپریم جوڈٖیشل کونسل  ججز کے احتساب کا آئینی  فورم  ہے ، سپریم جوڈیشل کونسل  میں  کسی بھی جج کا احتساب ہوسکتا ہے،جج پر لگنے والے الزامات اگر درست نہیں  ہونگے تو ریفرنس خود بخود ختم ہو جائیگا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ سپریم  جوڈیشل کونسل کسی کا دباؤ نہ لے بلکہ جلد سے جلد زیر سماعت ریفرنسز کوآئین اور قانون کے مطابق نمٹائے ۔ منڈی بہاوالدین بار نے وزیرقانون فروغ نسیم کو بار کی اعزازی  ممبر شپ دینے کااعلان بھی کیا ہے،  وکلاء کی جانب سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل پاکستان سے مستعفی ہونے کے پاکستان بار کے مطالبے کی مذمت بھی کی گئی۔