Friday, May 10, 2024

پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
December 7, 2020

اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش اور سزاؤں کے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

 اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق، سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ کورکمانڈ لاہور نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان  نے الوداعی ملاقات کی ۔ کور کمانڈر لاہور کی حیثیت سے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینے پر وزیراعلیٰ نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سردار عثمان بزدار نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور شہر کی ترقی اور شہریوں کو مزید سہولتیں دینے کے حوالے سےاقدامات پر بات چیت کی۔