Saturday, April 20, 2024

پنجاب : ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ شروع

پنجاب : ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ شروع
August 28, 2016
لاہور (92نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام پنجاب کے تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے تیرہ شہروں میں انٹری ٹیسٹ ہوئے جس میں پچپن ہزار سے زائد طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں سات ہزارسے زائد نشستوں کیلئے پچپن ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ ان میں چھتیس ہزار طالبات اور ساڑھے انیس ہزار طلباءشامل ہیں۔ پنجاب کے تیرہ شہروں میں قائم ستائیس مراکز میں طلبہ نے ٹیسٹ دیا۔ لاہور میں ساڑھے سولہ ہزار امیدوار وں کیلئے سات مراکز بنائے گئے تھے۔ پنجاب کے سترہ سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تین ہزار چار سو پانچ جبکہ تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی دو سو سولہ نشستیں ہیں۔ ستائیس نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تقریباً ساڑھے تین ہزار جبکہ بارہ ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی آٹھ سو نشستیں ہیں۔