Tuesday, April 30, 2024

پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات ، پولنگ کا وقت ختم گنتی کا عمل شروع

پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات ، پولنگ کا وقت ختم گنتی کا عمل شروع
December 17, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم  ہو گیا ہے پنجاب کی 57،سندھ کی 44یونین کونسلز میں  آج دوبارہ پولنگ  ہوئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر رہ جانے والی یونین کونسلوں میں آج دوبارہ انتخاب کرایا جارہا تھا جس میں اب پولنگ کاوقت ختم ہوگیا ہے اور گنتی کا عمل شروع ہوگیا ۔پنجاب کی 57اور سندھ کی 44یونین کونسلوں میں آج دوبارہ انتخابات کرائے جارہے ہیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق نتائج ساڑھے چھے بجے کے بعد نشر کئے جائینگے ۔