Thursday, April 25, 2024

پنجاب اور سندھ میں کورونا کے مزید 3، 3 مریض جاں بحق

پنجاب اور سندھ میں کورونا کے مزید 3، 3 مریض جاں بحق
March 31, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی مہلک وباء کے وار جاری ہیں، پنجاب اور سندھ میں مزید 3، 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ پنجاب میں کورونا کے مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے، دو مریضوں نے راولپنڈی، ایک نے لاہور میں دم توڑا، پنجاب میں کورونا سے اموات 9 ہوگئیں، سندھ میں مزید تین اموات سے تعداد 6 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 566 اور بلوچستان میں 152 ہوگئی ہے، ادھر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی صحت یاب ہو گئے، سکھر قرنطینہ میں بھی مزید 23 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔