Thursday, April 25, 2024

پنجاب اور سندھ میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی

پنجاب اور سندھ میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی
October 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب اور سندھ میں کل (سوموار) سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے ایک دن میں پچاس فیصد طلبا کو بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں۔

ادھر سندھ میں بھی اسکولز میں 100 فیصد حاضری ہوگی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسکولز انتظامیہ اور متعلقہ ڈائریکٹر بارہ سال تک عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کے پابند ہوں گے۔