Wednesday, April 24, 2024

پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی ، منچلوں نے گرمی بھگانے کیلئے نہروں پر ڈیرے ڈال لئے

پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی ، منچلوں نے گرمی بھگانے کیلئے نہروں پر ڈیرے ڈال لئے
May 26, 2020
 ملتان (92 نیوز) پنجاب اور سندھ میں گرمی جوبن پر ہے۔ منچلوں نے گرمی بھگانے کیلئے نہروں اور سوئمنگ پولز پر ڈیرے ڈال لئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں سورج آگ برساتا رہا ۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔ شہری گرمی کا مقابلہ کرنے کے لئے نہرؤں اور سوئمنگ پولز کا رخ کرتے دکھائی دیے۔ فیصل آباد اور لاہور میں سورج کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ۔  ملتان اور بہاولپور میں درجہ حرارت 44 اور 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان میں تربت اور سبی میں سورج کا پارہ بالترتیب 43 اور 46 ڈگری تک پہنچ گیا۔ سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف علاقے بھی آئندہ چند روز تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ طبی ماہرین نے گرمی کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے ۔ھی