Friday, April 26, 2024

پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے

پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے
October 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ کم ہونے پر پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے۔ 

کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہونے کے بعد پنجاب بھر میں اسکولز سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے۔ طلبا اپنے سارے کلاس فیلوز سے مل کر خوش ہوگئے۔

ایک عرصے بعد بچے اسکول پہنچے توزیادہ تر بچے مسرور نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصے بعد اسکولز میں تمام فیلوز سے مل کر اچھا لگا۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

ادھر دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں این سی او سی کے فیصلے کے تحت آج سے تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کےساتھ کھل گئے۔ طلب علم اور والدین سب ہی خوش نظر آئے۔

کورونا کی شرح کم ہونے پر این سی او سی نے سو فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی تھی۔ جس کے بعد آج کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے۔ اب ایک دن اسکول ایک دن چھٹی نہیں ہوگی۔ بلکہ ہفتےمیں پانچ دن پڑھائی اور دو دن چھٹی ہوگی۔

طالب علم بھی خوش نظر آئے، کہا کہ پڑھائی بہت متاثر ہوئی ہے۔ اسکول کے کئی دوستوں بھی ملاقات ہوگی۔ والدین نے بھی کورونا کی شرح کم ہونےاور روزانہ کی بنیاد پر اسکول کھلنےپر سکھ کاسانس لیا۔ کہتےہیں ایک دن چھٹی اورایک دو اسکول سے بچوں کی پڑھائی کا سلسلہ بن نہیں پارہا تھا۔ اب بچے روز اسکول آئیں گےتو کچھ سیکھ سکیں گے۔

حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی تعلیی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کُھل گئے۔