Tuesday, May 21, 2024

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کیلئے ملتوی کئے جائیں !!! الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کیلئے ملتوی کئے جائیں !!! الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست
July 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کیلئے ملتوی کرانے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منیر پراچہ ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ نے الیکشن کمیشن سے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کےلئے آگے کرنے کی درخواست کی ہے۔ دونوں صوبوں کا موقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی ریلیف کیلئے مصروف ہے، ان حالات میں انتظامی افسر انتخابات کی تیاریوں کی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکیں گے۔ انتظامی افسر ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسر تعینات ہیں، ان کیلئے سیلاب کی صورتحال اور انتخابات کے امور دیکھنا مشکل ہو گا لہٰذا 20 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔