Friday, April 19, 2024

  پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی مہم ختم

   پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی مہم ختم
October 30, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب  اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی ،دونوں صوبوں میں انتخابات کی  تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں  بیلٹ پیپرز اورانتخابی موادآج  پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کردیا جائے گا بیس اضلاع میں ووٹرزکل حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق کس میں کتنا ہے دم  اس کا پتہ کل چل جائے گا بلدیاتی الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں نے بھرپور مہم چلا کر مخالفین کو چکرا دیا  اورووٹرز کو رام کرنے کی کوششیں بھی کرلیں کہیں کارنر میٹنگ کے رنگ سجے تو کہیں بڑے جلسوں میں کارکن بھنگڑے ڈالتے نظرآئے  لیکن ہوگا کیا یہ توووٹ کی طاقت ہی بتائے گی۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی دونوں صوبوں کے بیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انتخابی مواد ریٹرننگ آفیسرز تک پہنچا دیاگیاہے جبکہ بیلٹ پیپرز اوردیگرسامان آج  پریزائیڈنگ افسروں کے حوالےکردیا جائےگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی کڑی نگرانی کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے دونوں صوبوں کے لیے دو ایسی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو سارے عمل  کی نگرانی کریں گی۔ ادھر الیکشن کمیشن نے فافن کو انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیےتین ہزار سات سوبیالیس کارڈز بھی جاری کر دیے ہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کو خط لکھ کر ہدایات دی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کی رہنمائی کیلئے فری ایس ایم سروس جاری  کی جائے۔