Saturday, April 27, 2024

پنجاب اور سندھ میں انسدادِپولیو مہم کل سے شروع کی جائے گی

پنجاب اور سندھ میں انسدادِپولیو مہم کل سے شروع کی جائے گی
June 6, 2021

لاہور / کراچی (92 نیوز) پنجاب اور سندھ میں انسدادِپولیومہم کل سے شروع کی جارہی ہے۔

پنجاب کے بیس اضلاع میں پیر سے شروع ہونیوالی انسداد پولیومہم میں ایک کرورڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب کے بیس اضلاع میں گیارہ جون تک جاری رہنے والی مہم کے لئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

پنجاب پولیو پروگرام کی انچارج سندس ارشاد کاکہنا ہے کہ پولیوویکسین بہت محفوظ ہے جوبچوں کو پولیوسے بچائے گی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا ہے کہ پولیوسے بچاؤ کے لیے دو قطرے بچے کی صحت کی ضمانت ہیں۔

لاہور کے علاوہ اٹک، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ، قصور، لیہ، لودھراں، میانوالی اور مظفر گڑھ میں انسدادِپولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔

ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بھی پولیوسے بچاؤ کےقطرے پلائے جائیں گے۔

ادھر سندھ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 7 جون سے شروع ہوگی۔۔ پانچ سال سے کم عمر کے 83 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مستقبل کے معماروں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کا عزم ۔۔
سندھ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم سات جون سے شروع ہوگی ۔۔
پولیو مہم کے دوران پورے صوبے میں پانچ سال سے کم عمر کے تیراسی لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس میں سے 20 لاکھ کا تعلق کراچی سے ہے ترجمان پولیوسندھ کے مطابق انسداد پولیومہم میں پچاس ہزار ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ترجمان کے مطابق جولائی دوہزار سے اب تک سندھ میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس بھی کم پائے گئے، ترجمان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مہم کے دوران
پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔