Monday, May 13, 2024

پنجاب اور سندھ میں آج سے انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پنجاب اور سندھ میں آج سے انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز
August 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ پنجاب، سندھ میں آج، بلوچستان، آزاد کشمیر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا۔ انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر 3 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب اور سندھ میں آج سے انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ ترجمان انسداد پولیو مہم کے مطابق پاکستان کے بیشتر اضلاع میں 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور 6 سے 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے بھی دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا میں 13 اگست کو انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔ پنجاب اور سندھ میں آج جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں 17 اگست سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے پاکستان پولیو پروگرام محفوظ طریقے سے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مہم شروع کررہا ہے۔ مہم سے بچوں کو پولیو وائرس سے بچایا جا سکے گا۔