Thursday, April 25, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند،ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند،ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری
January 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج گزشتہ رات سے لیکر صبح تک  جاری رہا  جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں  برفباری  سے پہاڑوں اور وادیوں نے سفید چادریں اوڑھ لیں ۔ پنجاب کے علاقے لاہور ، مانگا منڈی ، پتوکی ، اوکاڑہ ، لودھراں اور بہاولپور سمیت مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ  انتہائی محدود رہ گئی ،موٹر وے ایم ٹو لاہور سےشیخو پورہ  تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ۔موٹروے پنڈی بھٹیاں، فیصل آباداور گوجرہ سے بھی  بند رہی  جب کہ  موٹر وے پولیس کی  جانب سے گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی رہی ۔ دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا ، پہاڑوں اور وادیوں نے سفید چادر اوڑھی تو  سیاح جوق در جوق کھینچے چلے آئے ۔ مری میں سیاحوں کی 97 ہزار گاڑیاں داخل ہو چکیں ہیں  جبکہ  برف کے باعث گلیات کی کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں ۔ پارا چنار میں بھی برف باری نے سردی کی شدت بڑھا دی ۔ ادھر ٹھنڈی ہواؤں نے پھر کراچی کا رخ کر لیا۔