Tuesday, May 14, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ
March 29, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ۔ سوات میں 23 اور پشاور میں 22 فیصد کیسز مثبت آئے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خیبرپختونخوا میں پنجے گاڑ لئے۔ پر فضا ضلع سوات مثبت کورونا کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا۔ سوات میں کورونا کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی۔ پشاور بائیس فیصد مثبت کورونا کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو سو بائیس افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے۔

پشاور میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کے باوجود بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ  میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبہ کے سب سے بڑے اسپتال ایل ار ایچ میں او پی ڈی سروس بند کر دی گئی ہے۔ صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔