Tuesday, May 21, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی
September 19, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہو گی۔ 5 روزہ مہم کے دوران 2 کروڑ 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو سے پاک صحت مند پاکستان، دو بوند پلائیں، اپنے بچوں کا مستقبل بچائیں! پنجاب بھرمیں اکیس سے پچیس ستمبرتک پانچ روزہ انسداد پولیومہم شروع ہو گی، مہم کے دوران 2 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جایں گے۔ مذہبی اسکالرڈاکٹربدرمنیر مجددی سیفی نے بھی پولیوکے قطرے قومی فریِضہ سمجھ کرپلانے پر زور دیا ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا میں پانچ روزہ پولیو مہم اکیس ستمبر سے شروع ہو گی، مہم کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں،64 لاکھ بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔