Friday, May 3, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش !!! باجوڑایجنسی میں چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق، 5زخمی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش !!! باجوڑایجنسی میں چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق، 5زخمی
August 3, 2015
لاہور / پشاور (92نیوز) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات اور آج صبح پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے چھت گر گئی جس سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ خیبرپختونخوا کے علاقہ باجوڑ ایجنسی میں پیش آیا۔ اس واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں بھی بونداباندی کا امکان ہے۔