Thursday, April 18, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش ، سڑکیں تالاب بن گئیں

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش ، سڑکیں تالاب بن گئیں
July 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں۔ گجرات، منڈی بہاؤالدین، کامونکی ،اوکاڑہ،رینالہ خورد، کوٹ رادھاکشن اور دیپالپور میں بھی بارش  ہوئی۔  پنجاب  شہروں  وقفے وقفے  بارش  سلسلہ  جاری چنیوٹ، شرقپور شریف اوردیگر علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی۔ موسلادھار بارش سے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ آسمان پر کالی گھٹاؤں کے راج کے باعث ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تیزہواؤں اور موسلا دھار بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ اگلے چوبیس گھنٹے میں مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔