Tuesday, April 23, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث بند موٹر ویز کھول دی گئیں

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث بند موٹر ویز کھول دی گئیں
December 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث بند موٹر ویز کھول دی گئیں۔

موٹروے ایم ون رشکئی سے صوابی سیکشن، ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور ایم تھری لاہور سے ملتان سیکشن پر ٹریفک بحال ہو گئی۔ پشاور سے رشکئی سیکشن بدستور بند ہے۔ دھند میں کمی ہوتے ہی کھول دیا جائے گا۔

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک ، موٹروے ایم فور بھی خانیوال سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹروے ایم تھری جڑانوالہ سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کر دی گئی تھی۔