Wednesday, May 22, 2024

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں، موٹر وے بند

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں، موٹر وے بند
December 29, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ون کو پشاور سے صوابی انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹر وے ایم ٹو پر بھی بعض مقامات پر حد نگاہ 60 میٹر رہ گئی۔ قومی شاہراہوں پر بھی شدید دھند کا راج ہے۔ موٹر وے حکام نے ڈرائیور کو فوگ لائٹ استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔